تازہ ترین

حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہو چکا ہے, آصف زرداری

پی ڈی ایم متحد ہے حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہو چکا ہے، پی ڈی ایم متحد ہے حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی۔ آصف علی زرداری نے پارٹی رہنما چوہدری منظور سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ملک شدید خطرات میں ہے، حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں، اناڑی حکمرانوں کو اب مزید کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، نہ یہ ویکسین خرید سکے نہ ہی بے عوام کی مدد کر سکے، سابق صدر نے مزید کہا کہ انھوں نے پہلے کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے، اب یہ گر چکے ہیں، بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی اس ناکام اور ناہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close