تازہ ترین

عمران خان ڈھائی سال بعد کہہ رہے ہیں ہمیں اقتدار میں نہیں آنا چاہیے تھا

رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر کاکہنا ہے کہ ڈھائی سال بعد عمران خان کہہ رہے ہیں ہمیں اقتدار میں نہیں آنا چاہیے تھا،آپ کو سلیکٹر کو بتادینا چاہیے تھا کہ آپ کی تیاری نہیں ہے  محمد زبیرنے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ، آپ کو بیسک اے بی سی بھی نہیں پتا تھی، ا لیکشن سے پہلے کہتے تھے دو سو لوگ ہیں،وہ کہاں ہیں؟ آپ نےمعاشی پلان بنایا تھا، آپ نے کہا تھا ایک کروڑ نوکری دیں گے، شیخ رشید،عمر ایوب،خسرو بختیار،شاہ محمود کیا نئے ہیں؟ سوا کروڑ لوگ آپ کی نالائقی کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے گئے،ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک کے مقابلے میں دوگنا ہے، وزیراعظم کا اسلام آباد میں سب سے بڑا گھر ہے، دو لاکھ تنخواہ ہے وزیراعظم کا بجلی کا بل کون دیتاہے،گھر کون چلاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close