تازہ ترین

حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔

ملتان میں رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری نظریں اب لاہور کے جلسے پر ہیں، آٹھ دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے ہوں گی، ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہےہیں ،ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا، ہم نے ان کے عزائم ناکام بنادیے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، ہم حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے پر تیار نہیں ہیں، مستقبل میں اگر ضرورت پیش آئی تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر فیصلہ کیا جائے گا،اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملتان کا جلسہ روکنے کے لئے پی ڈی ایم کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا،ریلی نکالنے پر علی موسیٰ گیلانی کو گرفتار کیا گیا، یہ سمجھتے ہیں کورونا وائرس صرف پی ڈی ایم کے جلسوں میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close