تازہ ترین

ملک بھر میں اوقات کار رات 8 بجے تک لیکن کراچی میں شام 6 بجے تک قابل مذمت ہے،نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اوقات کار رات آٹھ بجے تک لیکن کراچی میں شام چھ بجے تک مقرر کرنا قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی کراچی میں کاروباری اوقات کار کے حوالے سے تاجروں کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔

کراچی میں کورونا کے باعث کاروباری اوقات میں کمی پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھاکہ اوقات کار میں کمی سے بازاروں میں رش میں اضافہ ہی ہوگا جو کہ کورونا کے پھیلاو کا سبب بن سکتا ہے، ان کا کہنا تھاکہ لاک ڈاون کے نقصانات کا ازالہ ابھی نہیں ہوسکا ہے ، کاروبار کی مزید بندش سے معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ کراچی میں کاروباری برادری کو رات آٹھ بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت اور تعطیلات میں بھی کمی کی جائے۔، کراچی ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس اور ریونیو دیتا ہے،یہاں کے تاجروں کے ساتھ ظلم و زیادتی بند کی جائے، سندھ حکومت اوقات کار میں فی الفور تبدیلی کا اعلان کرے اور تاجروں کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close