تازہ ترین

کراچی میں نئی جیل کی تعمیر کھٹائی میں پڑ گئی

ہائی وے پر خریدی گئی زمین پر جیل کی تعمیر شروع نہ ہو سکی

کراچی میں نئی جیل کی تعمیر کھٹائی میں پڑ گئی، ہائی وے پر خریدی گئی زمین پر جیل کی تعمیر شروع نہ ہو سکی

پانچ سال پہلے سپر ہائی وے پر دو ایکڑ زمین خریدی گئی جس پر جیل بنانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر آج تک اس زمین پر کوئی تعمیراتی کام ہوتا دیکھائی نہیں دیتا ،سپرینٹڈنٹ ملیر جیل کا کہنا تھا کہ جیلوں میں حد سے زیادہ قیدیوں کی تعداد بڑھ چکی ہے، پانچ سال قبل سپرہائی وے کے علاقے میں واقع گڈاپ پر جیل بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھااس کیلئے دوسو ایکڑ زمین بھی خریدی گئی تھی اور ہر سال بجٹ میں بھی منصوبہ شامل کیا جاتا تھا لیکن مالی سال دو ہزار انیس سے لیکر دو ہزار بیس کے بجٹ میں یہ منصوبہ شامل نہیں کیا گیا تھا صوبائی حکومت متعلقہ زمین کے بارے میں کچھ نہیں بتا رہی دس ہزار سے زائد قیدی کراچی کی دوجیلوں کراچی سینٹرل اور ملیر جیل میں ہیں، جبکہ دونوں جیلوں میں تین ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے، سات ہزار قیدی اضافی ہیں سپرینٹڈنٹ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ جیلوں میں حد سے زیادہ قیدیوں کی تعداد بڑھ چکی ہے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں اس معا ملے کا فوری نوٹس لیں کورونا وائرس کی وبا کے دوراں بہت احتیاطی تدابیر کرا رہے ہیں کرائمنل کیسز کے ماہر قانون دانوں کا کہنا تھا کہ جیل بنی ہے قیدیوں کی اصلاح کیلئے صاف ستھرے ماحول میں قیدیوں کے ایسا اصلاح دی جاتی ہے کہ وہ قیدو بند کی صوبت کے بعد جرائم سے دو ہو جائے مگر وہ سہولیات ہماری جیلوں میں موجود نہیں ہے  پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران تمام حفاظتی اقدامات تو کئے جا رہے ہیں مگر جیلوں پر حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close