تازہ ترین

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ تھم سکیں

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ تھم سکیں،،، نیوکراچی میں دن دیہاڑے دودھ کی دکان لوٹ لی گئی،،،، اورنگی ٹاون میں گھر کے باہر بیٹھےشہریوں کو نقدی اور موبال فون سے محروم کردیاگیا،،،

 کراچی پولیس جرائم کی وارداتیں روکنے میں ناکام دکھائی دینے لگی، آج بھی نیوکراچی میں دن دہیاڑے دودھ کی دکان لوٹ لی گئی، ادھر اورنگی ٹاون میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر بیٹھے دوشہریوں کو نقدی اورموبائل فون سے محروم کردیا، واردات کی فوٹیجز منظرعام پرآگئیں ، ۔ کراچی پولیس کی بڑی بیٹھک بھی اسٹریٹ کرمنلز کے دلوں میں خوف نہ بٹھاسکی،،، شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتیں تاحال جاری، شہری سڑک تو کیا گھر کی دہلیز پر بھی تحفظ نہ پاسکے  نیوکراچی میں اسلحہ بردار تین ملزمان نے دودھ کی دکان میں واردات کی، ایک ملزم دکان میں کھڑی سے آدھا داخل ہوا اور گلے کا صفایا کردیا، واردات دن کے وقت انجام دی گئی، فوٹیج منظر عام پر آگئی، ملزمان واردات کے وقت کسی بھی قسم کے خوف سےآزاد دکھائی دیتے ہیں۔  ادھر اورنگی ٹاون سیکٹر گیارہ ای اقصیٰ مسجد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے گھر کےباہر بیٹھے دو افراد کو لوٹ لیا، فوٹیج میں ملزمان کے چہرے بھی واضح دیکھے جاسکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close