تازہ ترین

وزیراعلیٰ نے کورونا ویکسین کی خریداری کےلیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے

وزیراعلیٰ نے کورونا ویکسین کی خریداری کےلیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے, صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس،،، وفاقی حکومت ویکسین خریدنے کی اجازت دے، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو ویکسین خریدنے کی اجازت دے ،  سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کیلئے فنڈز مختص کردیئے اب خریداری کیلئے صرف وفاقی حکومت کی اجازت درکار ہے، ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت اجازت دے تاکہ شہریون کیلئے ویکسین خریدی جاسکے اُنکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، وزیر صحت عذرا پیچوہو چاہتے ہین جلد از جلد ویکسین منگوالی جائے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ گورنمنٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ویژن پر عمل کر رہی ہے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close