تازہ ترین

سانحہ9مئی پاکستان،ریاست اورسپہ سالارکےخلاف بغاوت تھی،وزیراعظم

سانحہ9مئی پاکستان،ریاست اورسپہ سالارکےخلاف بغاوت تھی،وزیراعظم
اسلام آباد:9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا،وزیراعظم شہبازشریف
پاکستان کے دفاع کے علامتی اداروں پر خوفناک حملے ہوئے،وزیراعظم
9مئی کے واقعے کے دلخراش مناظر پوری قوم نے دیکھے،وزیراعظم
آج بھی تمام مناظر پاکستانی عوام کی آنکھوں کے سامنے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی پاکستان، ریاست اور سپہ سالار کے خلاف بغاوت تھی وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا،پاکستان کے دفاع کے علامتی اداروں پر خوفناک حملے ہوئے،9 مئی کے واقعے کے دلخراش مناظر پوری قوم نے دیکھے،آج بھی تمام مناظر پاکستانی عوام کی آنکھوں کے سامنے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے کوشش کررہی تھی، شاید یہ حملے نہ ہوتے اگر ایک کٹھ پتلی حکومت کو نہ ہٹایا جاتا، اگر پی ڈی ایم حکومت کرپشن کا نوٹس نہ لیتی تو شاید 9مئی کے حملے نہ کئے جاتے، بیرون ممالک سے خارجہ تعلقات کی خرابی کو آخری حد تک پہنچا دیا گیا تھا،وزیراعظم شہباز شریف کامزیدکہنا تھا کہ 9 مئی دوسوچوں کو الگ کرنے والا دن تھا، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی، اپنے ہیروز اور شہدا کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی گئی، کوئی بھی آئین پر چلنے والا ملک ایسے سنگین جرائم کو برداشت نہیں کرسکتا،، ہم اپنے شہداء کو قیامت تک یاد رکھیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close