ن لیگ کی حکومت5سال پورےکرگئی تو پاکستان تبدیل نظرآئےگا،مریم نواز
ن لیگ کی حکومت5سال پورےکرگئی تو پاکستان تبدیل نظرآئےگا،مریم نواز
نوازشریف کی حکومت آتی ہےسازش کےذریعےختم کردی جاتی ہے،مریم نواز
اب نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے،مریم نواز
شہباز شریف اور مریم، نوازشریف کے سپاہی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
پورے پنجاب میں 300 رورل ہیلتھ سینٹرز ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
روٹی 25 روپے سے 15 روپے پر آگئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پنجاب میں590سڑکیں بنانےکےپروگرام پرعملدرآمد شروع کردیا،مریم نواز
پنجاب کی کوئی سڑک5سال بعد ٹوٹی ہوئی نظر نہیں آئے گی،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت پانچ سال پورے کر گئی تو پاکستان اور پنجاب تبدیل نظر آئے گا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاپھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب بھی نوازشریف کی حکومت آتی ہے، سازش کے ذریعے ختم کر دی جاتی ہے، اب نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے، اس کو رکنے نہیں دینا،حکومت نوازشریف کی ہے،انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں تین سو رورل ہیلتھ سینٹرز ہیں، مجھے ابھی آئے دو ماہ ہوئے ہیں، دو ماہ میں تو لوگ وعدے کر رہے ہوتے ہیں کہ یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے،دو ماہ میں پھولنگر میں نیا اسپتال بنا دیا ہے، ہم نے کنٹینرز کے اوپر پورا اسپتال کھڑا کر دیا،روٹی 25 روپے سے 15 روپے پر آگئی،ہم نے پنجاب میں 590 سڑکیں بنانے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، پنجاب کی کوئی سڑک 5 سال بعد ٹوٹی ہوئی نظر نہیں آئے گی،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ہدایت ہے غریبوں کی فلاح کیلئے کام کریں، اپنے ایم پی ایز کو کہتی ہوں پولیس والوں کی سفارشیں کرنا چھوڑ دیں، جب سیاسی بنیادوں پر پوسٹنگز ہوں گی تو پولیس پرفارمنس نہیں دے سکتی،مجھے پنجاب کے تیرہ کروڑ عوام کا مفاد زیادہ عزیز ہے