اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
پٹرول کی قیمت میں15.39 پیسےاورڈیزل 7.88پیسے کمی کردی گئی
پٹرول کی نئی قیمت273 روپے10پیسے فی لیٹر ہوگئی،نوٹی فکیشن
ڈیزل کی نئی قیمت274 روپے8 پیسے فی لیٹرہوگئی،نوٹی فکیشن
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے انتالیس پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے اٹھاسی پیسے کی کمی کردی گئی۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت دو سو تہتر روپے دس پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت دوسو چوہتر روپے آٹھ پیسے فی لٹر ہوگئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت نو روپے چھیاسی پیسے کمی کےساتھ ایک سو تہتر روپے اڑتالیس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت سات روپے چوون پیسے کمی کےساتھ ایک سو اکسٹھ روپے سترہ پیسے ہوگئی۔