تازہ ترین

9 مئی کے منصوبہ سازوں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، آئی ایس پی آر

9 مئی کے منصوبہ سازوں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، آئی ایس پی آر
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کی سانحہ 9 مئی کی مذمت
9مئی کو سیاسی طور پرمحرک اور برین واشڈ شرپسندوں نے بغاوت کی، آئی ایس پی آر
جان بوجھ کر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا، آئی ایس پی آر
شرپسندعناصر نے مقدس علامتوں اور قومی ورثے پر توڑ پھوڑ کی، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت کی، آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی کو سیاسی طور پر محرک اور برین واشڈ شرپسندوں نے ایک بغاوت کی اور جان بوجھ کر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا، شرپسندعناصر نے جان بوجھ کر ریاست کی مقدس علامتوں اور قومی ورثے پر توڑ پھوڑ کی جس کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 9 مئی کو پاکستان کی مسلح افواج نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تخریب کاروں اور ان کے سرغنوں کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیا، ان شر پسند عناصر کا بنیادی مقصد افراتفری پھیلا کر عوام اور مسلح افواج کے درمیان تصادم کو ہوا دے کر پاکستان کو غیرمستحکم کرنا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سازش کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں نے مسلح افواج اور ریاست کے خلاف نفرت کی ایک مذموم مہم شروع کی، ان شرپسند عناصر نے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر شرمناک طریقے سے خود کو بری الذمہ قرار دینے اور الزام ریاستی اداروں پر ڈالنے کی بھی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close