لانگ مارچ فتنہ فسادپھیلانے کی کوشش،ہرفورم پرمقابلہ کیاجائے گا،آصف علی رزداری ،فضل الرحمن میں اتفاق
سابق صدر آصف علی زرداری نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ عمران خان کا لانگ مارچ ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی ناکام کوشش ہے،اس کا ہر فورم پر مقابلہ کیا جائے گا۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان اس بحران کو مزید طوالت دینا چاہتا ہے۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیاگیاکہ عمران خان کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا،اتحادی حکومت مل کر ملک کو مسائل سے نکالے گی۔