تازہ ترین

ملتان جلسہ پاکستان کی سیاست میں نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے گا، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کورونا خطرات کے باوجود عوامی حق حاکمیت کے لیے عوام میں رہے، ملتان جلسہ پاکستان کی سیاست میں نہ منٹنے والے نقوش چھوڑے گا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و پیپلزپارٹی کےرہنما سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بڑے مقاصد کےلیے پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ قربانی دی ہے، بلاول بھٹو زرداری اپنی جان کی پرواہ نہ کرتےہوئے کورونا وائرس کا شکار ہوئے، پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھاکہ کورونا ایس او پیز کو اپناتے ہوئے ملتان کا جلسہ ہر صورت کامیاب ہوگا، ملتان جلسہ پاکستان کی سیاست میں ان مٹ نقوش چھوڑے گا، ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورونا سے کئی زیادہ مہلک وفاقی حکومت نے جو غریب کا خون چوس رہی ہے، وفاقی حکومت اور کورونا کا آپس میں اتحاد چل رہاہے، وفاقی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی پاکستان سے کرونا کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close