تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ سے نیول چیف نوید اشرف کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے نیول چیف نوید اشرف کی ملاقات
کراچی:دوران ملاقات پیشہ وارانہ امور پر بات چیت
کراچی کو ہم میری ٹائم شہر کہتے ہیں،مراد علی شاہ
نیوی سندھ کی ساحلی پٹی پر تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے کام سرانجام دیتی ہے،نیول چیف
دوران ملاقات نیول چیف کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش
نیول چیف کاوزیراعلیٰ سندھ کو پی این ایس یرموک شپ کا ماڈل پیش

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی،اس موقع پر پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی نیوی کا شہر ہے، کراچی ساحل سمندر پر ہونے کے باعث اس کو ہم میری ٹائم شہر کہتے ہیں،پاکستان نیوی کی سندھ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں گراں قدر خدمات ہیں، سیلاب کے دوران دیگر فورسز کے ساتھ پاکستان نیوی نے سندھ کے عوام کی بھرپور مدد کی،دوران ملاقات نیول چیف نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور سندھ حکومت کے پاکستان نیوی کے ساتھ ہمیشہ تعاون کو سراہا،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی سندھ کی ساحلی پٹی پر تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے کام سرانجام دیتی ہے،دوران ملاقات وزیراعلیٰ نے نیول چیف کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش ،نیول چیف کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو پی این ایس یرموک شپ کا ماڈل پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close