تازہ ترین

ہم دشمنوں کے مکمل خاتمے تک لڑیں گے،آرمی چیف

ہم دشمنوں کے مکمل خاتمے تک لڑیں گے،آرمی چیف
ہر دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،عاصم منیر
دہشت گردی کے خلاف پوری شدت سے لڑیں گے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہناہے ہم پاکستان کے عوام اور مہمانوں کے دشمنوں کے مکمل خاتمے تک لڑیں گے  وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی،اس موقع پرآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست کی عملداری اورعوام کے صبر کا غلط اندازہ لگایا ، ہم پاکستان پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کے لئے کام کرنے والے ہر غیر ملکی خاص کر چینی باشندوں کے تحفظ کے لئے ہر کارروائی کریں گے، دہشت گردی کے خلاف پوری شدت سے لڑیں گے، قوم نے دو دہائیوں سے ثابت قدمی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، قوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی لچک اور حوصلے کو کم سمجھا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے اس وقت تک لڑیں گے جب تک پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، یقینی بنائیں گے کہ پاکستان کی خوشحالی میں کردار ادا کرنے والا ہر غیر ملکی خصوصاً چینی شہری پاکستان میں محفوظ رہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close