تازہ ترین

کراچی:کورنگی میں نوجوان کے مقدمہ قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آٓگئی

کراچی:کورنگی میں نوجوان کے مقدمہ قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آٓگئی
مقتول طالبعلم لاریب کا موبائل فون برآمد کرکے ایک مبینہ ملزم کو حراست میں بھی لے لیا،پولیس
کراچی:مقتول لاریب کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا،پولیس
اعلیٰ سطح پرتحقیقات کا آغازکردیاگیا،پولیس وقانون نافذ کرنےوالےاداروں کوبڑی کامیابی
کراچی:جلد ہی قاتل بھی گرفتار کرلیے جائیں گے،پولیس کادعویٰ
کراچی:قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی   .

کراچی کے علاقے کورنگی میں نوجوان کےمقدمہ قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آٓگئی،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام آگئی پولیس نےمقتول طالب علم لاریب کا موبائل فون برآمد کرکے ایک مبینہ ملزم کو حراست میں بھی لے لیا ہے،پولیس ذرائع کےمطابق لاریب کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا،اس سلسلے میں اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے،پولیس نے دعویٰ سے کہاہے کہ جلد ہی قاتل بھی گرفتار کرلیے جائیں گے،دوسری جانب قتل کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی،فوٹیج میں ملزمان کوموٹرسائیکل پردیکھاجاسکتاہے،ملزمان میں ایک نےنیلااوردوسرےنےکالےرنگ کا لباس پہنا ہوا ہے،پولیس کاکہناہےکہ واقعےسےمتعلق مزید سی سی ٹی وی فوٹیج اکھٹی کی جارہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close