تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف ریفرنس دائر کر کے سندھ حکومت کر ہراساں کیا جا رہا ہے

سندھ حکومت کے وزراء کا کہنا ہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت رہے، وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف ریفرنس دائر کر کے سندھ حکومت کر ہراساں کیا جا رہا ہے،ہم ان کیسز سے ڈرنے والے نہیں ہے کراچی میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف ریفرنس دائر کر کے سندھ حکومت ہراساں کیا جا رہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف ماضی میں بھی اس طرح کی کارروائیاں کی جاتی رہیں ہیں۔ اس طرح کے اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ، تمام تر مشکلات کے باجود ہم اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close