وزیر توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا،
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کہا کہ بہتر گھنٹے میں بجلی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ ناقابل قبول ہے، تباہی سرکار نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، صادق اور امین حکمران مہنگائی میں اضافہ کر کے اپنے اے ٹی ایمز کو نوازنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نےکہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے ، وفاقی حکومت نے پچاس یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بھی نہیں بخشا،