تازہ ترین

پاکستان رینجرز کی خفیہ کارروائی, انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 2 کارندے گرفتار

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار،اسلحہ برآمد،ملزمان کی گرفتاری سی سی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔  رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،ڈکیٹ گروہ کے کارندے شاہ رخ عرف لیون اور وقار احمد گرفتار،اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزم کی گرفتاری سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی،فوٹیج میں ملزم وقار احمد کو محمود آباد ستارہ بیکری کے نزدیک گلی میں کھڑے ایک شخص سے رقم لوٹتے،اور ملزم شاہ رخ کے ہمراہ محمودآباد ماڈل پارک روڈ پرکار سوار سے لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا دیکھا جاسکتا ہے ، فوٹیج میں ملزم وقار احمد کے ہاتھ میں پستول بھی نظر آ رہا ہے،ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close