تازہ ترین

آنے والے دنوں میں سخت پابندیاں اور لاک ڈاؤن لگا یا جاسکتا ہے، شیخ رشید

آنے والے دنوں میں سخت پابندیاں اور لاک ڈاؤن لگا یا جاسکتا ہے، شیخ رشید, عوام کو احتیاط کرنی چاہئیے، وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صورت حال جس جانب جا رہی ہے ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں سخت پابندیاں اور لاک ڈاؤن لگا دیا جائے، تاہم ہمیں متوسط طبقے اور غریبوں کی آمدنی کا بھی سوچنا ہوگا شیخ رشید احمد نے کہا کہ قوم کو احتیاط کرنی چاہیئے، وزیراعظم کو کرونا ہوگیا ہے، وزیراعظم سے میری کل ہی ملاقات ہوئی تھی، میں بھی اتوار کو کرونا کی ویکسین لگواؤنگا، وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جس طرح حالات بگڑ رہے ہیں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پیر سے دیکھ رہا ہوں، ہم ایک مرتبہ پھر بحران میں آرہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close