تازہ ترین

حکومت نے ساڑھے تین سال میں وسائل منی مائز ،مسائل میکسی مائز کر دیے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نالائقی، نااہلی کے بحر بے کراں کی مسافر ہے جس کی کوئی حد نہیں،منی بجٹ کے ذریعے معاشی ناکامیوں کا بوجھ غریب عوام پر لاد دیا گیا۔ حکومت نے عوام کے وسائل منی مائز اور مسائل میکسی مائز کر دیے ہیں،ساڑھے تین سال میں حکومت کی نااہلی نے ملک کو بدحالی تک پہنچا دیا،ہر نیا دن حکومت کی طرف سے عوام کے لیے نئی آزمائش کی داستان کے ساتھ طلوع ہوتا ہے، وزیر اعظم کے قوم سے وعدے اور اعلانات سو سے زائد یوٹرنز کے نیچے دب چکے،اگر پارلیمنٹ آئی ایم ایف ڈیمانڈ ایکٹ منظور کرتی ہے،تو ملکی خودمختاری خطرے میں پڑ جائے گی، ترامیم ایسٹ انڈیا کمپنی کا نیا ویڑن ثابت ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کا ہدف عوام کو صرف بدحال کرنا نہیں، بلکہ کنگال کرنا ہے،آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد سے نا صرف مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو گا بلکہ ایک عام آدمی کی معیشت بھی متاثر ہو گی اور صنعت و تجارت بھی اس سے شدید متاثر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close