تازہ ترین

وزیراعظم کے گھر جانے تک حکومت سے مذاکرات ناممکن ہیں ،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےاسلام آباد پہنچ کر استعفی چھیننے کی دھمکی دے دی،وزیراعظم کے گھر جانے تک حکومت سے مذاکرات ناممکن ہیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں میڈیا سے گفتگومیں کہناتھاکہ حکومت زمینی حقائق سے واقف نہیں، عوام تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کر رہے ہیں، انہیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں، حکومت اپنے کسانوں کے بجائے دنیا سے خریداری کررہی ہے، عوام اپنے مسائل حل نہ ہونے پر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نےکہاکہ حکومت موجودہ نظام سے عوام کی نفرت کو محسوس نہیں کر رہی، کٹھ پتلی وزیراعظم کے پاس جواب نہیں کہ عوام کیلئے کیا کریں گے، اگر وہ عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو انھیں استعفیٰ دینا چاہیے،پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد ہیں، ان میں کوئی اختلاف نہیں، ہم نے طے کر لیاہےکہ حکومتی رویے کےخلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، انہوں نےکہاکہ ہمارے نکلنے کا مقصد حکومت کو گھر بھیجنا ہے، لانگ مارچ تو ہونا ہی ہونا ہے، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ لانگ مارچ کب اور کیسے کرنا ہے، ہم لانگ مارچ میں عوام کو ساتھ لے کر جائیں گے،عوامی طاقت کے سامنے وزیراعظم نہیں بچ سکتے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close