تازہ ترین

شیخ رشید احمد کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈزنے وزیر داخلہ کا استقبال کیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، وزیر داخلہ نے کوسٹ گارڈز کے پیشہ وارانہ کردار کی تعریف کرتے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈزنے وزیر داخلہ کا استقبال کیا،شیخ رشید نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیر داخلہ کی آمد پر انہیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی ،شیخ رشید نے ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سہراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کا زمانہ امن اور کسی بھی جنگی صورت حال میں اہم کردار ہے۔حکومت پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close