تازہ ترین

وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ وہ تیاری کرکے حکومت میں نہیں آئے,مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ وہ تیاری کرکے حکومت میں نہیں آئے، انہیں کام کرنا چاہیے تھا، صوبوں کے دشمن قانون کی باتیں کرتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت کاکہنا تھا کہ ایک ڈراما نگارکوپتاہوتا ہے ڈراما کیاہے، وزیراعظم اور وزراء ڈراما کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا،کوئی ایک پروجیکٹ بتا دیجئے جس سے خان صاحب کا وعدہ پورا ہو اہو، مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورنا صورتحال کو کنٹرول کرنے کے اقدامات پر ڈبلیو ایچ او نے بھی سندھ حکومت کی تعریف کی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملیر ایکسپریس وے کا چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری افتتا ح کریں گے ، یہ تیس ارب روپے کا منصوبہ ہے ،ایسی حکومت ہو گی تو ماحولیات پر اثر آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close