تازہ ترین

نوشہرہ : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دولہا باراتیوں سمیت لاک اپ

نوشہرہ پولیس کی کارروائی، جی ٹی روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں دولہا کو باراتیوں سمیت لاک اپ کردیا۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ کینٹ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دلہا کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر منچلے نوجوانوں نے گاڑی دوڑادی، جس پرپولیس نے پیچھا کرکے باراتیوں کے قافلے میں شامل دولہا کی کار سمیت دو گاڑیوں میں سوار افراد
کو تھانے منتقل کرکے حوالات میں بند کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close