تازہ ترین

کوئٹہ: ہزارہ برادری کا مغربی بائی پاس پر احتجاج تیسرے روز بھی جاری

سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا مغربی بائی پاس پر احتجاج تیسرے روز بھی جاری،،، مظاہرین کا وزیراعظم عمران خان کی آمد تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان،،، احتجاج میں خواتین ،بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک 

 سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ برادری کا احتجاج جاری ہے ،مظاہرین نے وزیراعظم کی آمد تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مچھ میں گیارہ کان کنوں کے قتل پرورثا کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر بیٹھے ہیں اور دھرنے میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں، وزیرداخلہ شیخ رشید ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور صوبائی وزرا نے گزشتہ روز ورثا سے مذاکرات کئے تھے جو ناکام رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ وزیرداخلہ کی یقین دہانی سے مطمئن نہیں، احتجاج وزیراعظم کی آمد تک جاری رہے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close