تازہ ترین

سانحہ اے پی ایس کو چھ سال بیت گئے

دوہزار چودہ کے اندوہناک سانحے میں ایک سو پچا س کے قریب شہدا کی برسی آج منائی جارہی ہے

سانحہ اے پی ایس کو چھ سال بیت گئے،دوہزار چودہ کے اندوہناک سانحے میں ایک سو پچا س کے قریب شہدا کی برسی آج منائی جارہی ہے۔ سولہ دسمبر دوہزار چودہ کے سانحہ کی چھٹی برسی کے موقع پر آرمی پبلک اسکول پشاو ر میں تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، کورونا کے باعث تقریب کو مختصر کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ شب اے پی ایس میں یادگار شہدا پر لواحقین نے حاضری دی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سولہ دسمبر کے شہدا کو ہم بھولے نہیں، آرمی پبلک اسکول کے ننھے اور معصوم بچوں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ، شہدا کی قربانیوں نے قوم کو طاقت دی اور دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم شہدا کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ گورنر کے پی کے شاہ فرمان نے کہا کہ سولہ دسمبر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے، سانحہ اے پی ایس میں ہمارے معصوم بچوں اور اساتذہ نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر انسانیت اور امن کے دشمن کو شکست دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close