تازہ ترین

سال نو میں دو اہداف مقرر کئے ہیں , وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ سال نو میں دو اہداف مقرر کئے ہیں ان میں صحت کی مفت سہولیات اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام شامل ہے۔ پاکستان میں متعارف گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سال نوکے دو اہداف ہیں ان میں ایک یونیورسل ہیلتھ کوریج ہے جو پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کیلئے ہوگا، ہر گھرانے کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی، شہری کسی بھی اسپتال میں علاج کراسکیں گے، اور دوسرا پروگرام ہے کہ کوئی پاکستان میں بھوکا نہ سوئے، اس میں پوری قوم اور سارا ملک شامل ہوگا، فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر احساس پروگرام کے ذریعے یہ نیا پروگرام لانچ کریں گے ، دوہزار اکیس ترقی کا سال ہے، پاکستان مثبت سمت میں جا رہا ہے، کاروبار دوست پالیسی بنا کر صنعتوں کو ترقی دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close