تازہ ترین

اپریل سے نیا پاسپورٹ جاری کرنے جارہے ہیں, شیخ رشید

غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10 سال کے لئے کارآمد پاسپورٹ جاری کریں گے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اٹھائیس اپریل سے نیا پاسپورٹ جاری کرنے جارہے ہیں، آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا غریب لوگوں کو تین ہزار روپے کی فیس پر دس سال کے لئے کارآمد پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلے کیے ہیں، اٹھائیس اپریل سے نیا پاسپورٹ جاری کرنے جارہے ہیں، مشرقی وسطیٰ جانے والوں کو دس سال کے لئے پاسپورٹ جاری کریں گے، غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10سال کے لئے پاسپورٹ جاری ہوگا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ نے مجھے ای سی ایل کمیٹی کا انچارج بنایا ہے، جرائم میں ملوث لوگوں کے علاوہ دیگر کو بلیک لسٹ سے نکالا جائے گا، بلیک لسٹ میں ایک لاکھ کے قریب لوگ ہیں، جنہیں کم کرکے پچیس ہزار تک لایا جائےگا، اپوزیشن جلسوں سے متعلق بات کرتےہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے ابھی پی ڈی ایم کے استقبال کے لئے کوئی ہدایت نہیں کی، میرا سیاسی تجزیہ ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی، ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے وہ ناراض نہیں ہوگی، جب کراچی جاوں گا تو حکومت کے علاوہ ایم کیو ایم کے مرکز بھی جاؤں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close