تازہ ترین

حکومت کا مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور حملہ

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپیہ 6پیسے مہنگی کرنےکی منظوری

حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور حملہ کردیا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کو بجلی ایک روپیہ باون پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی،نیپرا کی جانب سے یہ درخواست اکتوبر اور نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ جس میں کہا گیا اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی انتیس پیسے فی یونٹ اور نومبر کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی ستتر پیسے مہنگی کی گئی ہے، اضافے کے بعد بجلی صارفین پرآٹھ ارب چالیس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر سترہ ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا کے الیکٹرک صارفین پر بھی اطلاق ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close