تازہ ترین

آرزو فاطمہ نے ایک بار پھر والدین کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا

سندھ ہائی کورٹ میں نومسلم لڑکی آرزو فاطمہ کیس کی سماعت، لڑکی نے ایک بار پھر والدین کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا پراسیکیورٹر نے کہا کہ یہ اغواء کا کیس نہیں، کم عمری میں شادی کا کیس ہے، نکاح کرانے والے قاضی نے اور دیگر نامزد ملزمان نے ضمانت حاصل کر لی ہے جب کہ دو ملزمان مفرور ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے نامزد ملزمان کی گرفتار کرنے کے لیے کیا کوشش کی؟ عدالت نے آرزو فاطمہ سے استفسار کیا کہ آپ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہیں؟ جس پر آرزو نے ایک مرتبہ پھر والدین کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا،عدالت نے آرزو کی جانب سے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے پولیس کو شفاف تفتیش کرکے ماتحت عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور نو مسلم لڑکی کو دوبارہ دارالامان منتقل کرنے کا بھی کہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close