تازہ ترین

ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں فرسٹ لیڈی کمانڈو شوٹنگ مقابلے کا انعقاد

ایس ایس یو ہیڈکوارٹرزمیں فرسٹ لیڈی کمانڈوز شوٹنگ مقابلہ منعقد ہوا جس میں ایس ایس یو اور سندھ رینجرزکی لیڈی کمانڈوز نے حصہ لیا۔ سندھ پولیس کے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں فرسٹ لیڈی کمانڈو شوٹنگ مقابلے میں کا انعقاد کیا گیا، ڈی جی رینجرز سندھ عمر احمد بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایس ایس یو اور سندھ رینجرزکی لیڈی کمانڈوز نے مقابلے میں حصہ لیا ، میجر جنرل عمر احمد بخاری نے پوزیشن لینے والی لیڈی کمانڈوز میں انعامات تقسیم کئے ڈی آئی جی ایس اینڈ ای ایس ڈی نے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لیڈی کمانڈوز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close