کراچی: گلشن اقبال میں 6 سالہ بچے ابیان کے کھلے مین ہول میں گرکر لاپتہ ہونے کے واقعہ
کراچی: گلشن اقبال میں 6 سالہ بچے ابیان کے کھلے مین ہول میں گرکر لاپتہ ہونے کے واقعہ
کراچی: مقدمہ 10 ماہ کے بعد عزیز بھٹی تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،پولیس
ابیان 6 مئی 2023 کواپنے بڑے بھائی 10اورمحلے کے دیگر دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا،متن
کھیلتے ہوئے گیند کھلے مین ہول میں جاگری، ابیان گیند لینے گیا اور پھسل کرمین ہول میں گرگیا،متن
کراچی: کے ایم سی اورواٹر اینڈ سیوریج بورڈ انتظامیہ تاخیر سے آنے کے بعد بھی ناکام رہے، مقدمہ کامتن
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 6 سالہ بچے ابیان کے کھلے مین ہول میں گرکر لاپتہ ہونے کے واقعے کا مقدمہ 10 ماہ کے بعد عزیز بھٹی تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا، جس میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ اورمیونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو نامزد کیا گیا،مقدمے کے متن کے مطابق 6 سالہ ابیان 6 مئی 2023 کواپنے بڑے بھائی 10 سالہ اور محلے کے دیگر دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا، کھیلتے ہوئے گیند کھلے مین ہول میں جاگری، ابیان گیند لینے گیا اور مین ہول کے قریب کھڑا تھا کہ پیر پھسل جانے سے مین ہول میں گر گیا،تمام کوششوں کے باوجود ابیان کاکوئی سراغ نہیں مل سکا،واقعہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہوا، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کردی