تازہ ترین

ایم کیوایم پاکستان نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا

کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی بہادرآباد مرکز پر پریس کانفرنس

متحدہ پاکستان نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیتے ہوئے اگلے لائحہ عمل کیلئے عوامی رائے لینے کا اعلان کردیا، ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں مردم شماری میں کراچی کے لوگوں کو کم دکھانا زیادتی ہے، حکومت بتائے کیا لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کا مطالبہ غیرآئینی ہے، متحدہ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی ارکان کے ساتھ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کی انھوں نے کہا کہ کراچی والوں کو کم گننے اور نمائندگی 25 فیصد دکھائی گئی، شہر تمام محرومیوں کے باوجود,پاکستان کے خزانے میں 65 فیصد جبکہ سندھ کے ریونیو میں 95 فیصد کردار ادا کر رہا ہےکراچی کے معاملےمیں قومی اتفاق نظر نہیں آتا، سندھ کے 20 بڑے شہروں میں مہاجر آباد ہیں اور مردم شماری میں کراچی کے لوگوں کو کم دکھانا زیادتی ہے, خالد مقبول صدیقی نے دعوی کیا کہ اگر الیکشن میں انجینرنگ نہ ہوتی تو کسی اور جماعت کو ایک ووٹ بھی نہ ملتا، انھوں نے حکومت سے پوچھا کہ کیا لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کا مطالبہ غیرآئینی ہے  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اٹھاری ترمیم دھوکا تھی، اس کا سب سے بڑا نشانہ سندھ کے شہری علاقوں کے لوگ بنے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close