آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی
آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت جج اعظم خان نے کی، دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم حسین لوائی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جا سکا،گزشتہ سماعت پر بھی وکلاء کی ہڑتال کے باعث حسین لوائی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے تھےعدالت نے حکم دیا کہ ارشد تبریز اپنا جونیئر وکیل مقرر کریں تاکہ ان کی غیر موجودگی میں گواہ کا بیان ریکارڈ کر سکیں۔