تازہ ترین

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کی 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت279 اعشاریہ 10 روپے پر آگئی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں لین دین کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا، دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس کی چھیاسٹھ ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ملکی تبادلہ منڈیوں میں لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اکیس پیسے کمی دیکھی گئی،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دوسو انناسی اعشاریہ دس روپے پر آگئی،گزشتہ روز انٹربینک میں کاروباری دن کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالرپانچ پیسے اضافے کے ساتھ دوسوانناسی روپے اکتیس پیسے پر بند ہوا تھا،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں تین سو پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروبار کے دوران انڈیکس کی چھیاسٹھ ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،دن کے اختتام تک ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر انہتر پوائنٹس کمی ہوئی ، کاروبار پنسٹھ ہزار چھ سوچھپن پوائنٹس پر بند ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close