تازہ ترین

ملک سے جوتوں کی برآمدات میں جاری

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) ملک سے جوتوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر2019ءتک کے عرصہ میں جوتوں کی برآمدات سے ملک کو 67.40 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.75 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں جوتوں کی برآمدات سے ملک کو57.24 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں چمڑے سے بنے جوتوں کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 12.86 فیصد رہی ۔ جولائی سے لیکر دسمبر2019ءتک کے عرصہ میں چمڑے سے بنے جوتوں کی جوتوں کی برآمدات سے ملک کو57.16 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چمڑے سے بنے جوتوں کی جوتوں کی برآمدات سے ملک کو 50.64 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کینوس سے بنے جوتوں کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 339 فیصد رہی، جولائی سے لیکر دسمبر2019ءتک کے عرصہ میں کینوس سے بنے جوتوں کی برآمدات سے0.22 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کینوس بنے جوتوں کی برآمدات سے ملک کو0.051 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close