تازہ ترین

بجلی گھروں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے الزامات کاحقیقت سے کوئی واسطہ نہیں، مفتاح اسماعیل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ن لیگ کے دور میں بنائے جانے والے بجلی گھروں کے بارے الزامات کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کہتی ہے کہ بجلی بنانے کی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ کیا گیا، اگر ایسا ہے تو پی ٹی آئی حکومت کے دور میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے،اصل وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صنعتی شعبے کو مناسب نرخ پر بجلی فراہم ہی نہیں کر سکی جس کی وجہ سے صنعتی شعبہ گیس پر چل رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پلانٹس وارنٹی سے زیادہ مہنگے تھے، حقیقت یہ ہے کہ بھیکی، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی میں لگائے جانے والے پلانٹس نیپرا کی طرف سے مقرر کردہ قیمت سے ایک ارب ڈالر سستے لگے ،اگر ان پلانٹس کے لگانے میں کک بیکس شامل تھے تو حکومت سارا ریکارڈ رکھنے کے باجود کیس بھی نہیں بنا سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close