تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان ، ہنڈرڈانڈیکس میں 400 سے زائد کی کمی ہوگئی،سونے اور ڈالرکی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں406 پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کے بعدمارکیٹ 43 ہزار 333پر بند ہوئی، دن بھر مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا، 213کےشیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 139 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا , سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 12ہزار 500روپے کا ہوگیااسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کے اضافے سے96 ہزار 451روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6ڈالر کے اضافے سے1875 ڈالر فی اونس پر آگیا، دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں62 پیسے کا اضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 160.09 سے بڑھ کر 160.71 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے کا اضافے کے بعد ڈالر 160.30 سے بڑھ کر 160.80 پر پہنچ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close