تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملے جلے رجحان کے ساتھ تیرہ پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا، جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں تیرہ سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروباری دنیا کا حال جانتے ہیں ہدیٰ شیخ کی اس رپورٹ میں ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا-مارکیٹ 13پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 101 پر بند ہوئی-دن بھرمجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا- 201 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 137 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا- سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ 11ہزار 300 روپے کا ہوگیا- اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 1115روپے کے اضافے سے 95 ہزار 422 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا33 ڈالرکے اضافے سے 1864 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا- دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدرمیں 15 پیسے کا اضافہ ہوگیا- ڈالر160.32 سے بڑھ کر 160.47 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10پیسے کے اضافے سے 160.50 سے بڑھ کر 160.60 کا ہوگیا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close