تازہ ترین

شہریوں پر چھ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

کراچی کے شہریوں پر نیا بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، کے الیکٹرک نے نیپراسے بجلی ٹیرف گزشتہ چار ماہ کےلیے بڑھانے اور تین ماہ کے لیے کم کرنے کی درخواست کردی۔ کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی کی قیمت میں گزشتہ چار ماہ کےلیے اضافے اور تین ماہ کے لیے کمی کی درخواست کی ہے ، منظوری پر کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں تین روپے چوبیس پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، کے الیکٹرک نے جولائی دوہزار بیس کے لیے اکہتر پیسے ، اگست کےلیے ایک روپے چالیس پیسے ، ستمبر کےلیے ایک روپے بارہ پیسے اور اکتوبر کیلئے پانچ پیسے فی یونٹس ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی اپیل کی ہے، جون دوہزار بیس کے لیے اننچاس پیسے ، نومبر میں ستاسی پیسے اور دسمبر کے لیے سولہ پیسے کمی کی درخواست بھی کی گئی ہے، کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا کی سماعت تیئس فروری کو ہوگی ،ٹیرف میں منظوری کے بعد کراچی کے شہریوں پر چھ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close