تازہ ترین

حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کوتیار،مہنگائی کانیاطوفان آنے کوبے قرار

پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہیں جس کیلئے سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک دوحہ میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ابھی تکنیکی سطح کے مذاکرات ہیں جو 23مئی تک جاری رہیں گے جبکہ ابتدائی مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ ترمطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے سبسڈی میں کمی کرنے اور نجکاری کیلئے ٹائم فریم دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی مدت اور قرض کی رقم بڑھانے پر بھی مثبت بات چیت رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close