تازہ ترین

ایف بی آر کی بڑے ریٹیل آوٹ لیٹ صارفین کو سہولت

ایف بی آر نے بڑے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے صارفین کو سیلز ٹیکس کی مد میں پانچ فیصد کیش بیک کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیل نصب کرکے خود کوکمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنیوالے بڑے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے صارفین کو سیلز ٹیکس کی مد میں 5 فیصد کیش بیک کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے سیلز ٹیکس رولز دوہزار چھ میں ترامیم کردی ہیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے سیلز ٹیکس رولز میں ترامیم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کرکے خود کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنے والے ٹیئر ون میں شامل تمام بڑے رٹیل آوٹ سے اشیا کی خریداری کرنے والے صارفین کو سیلز ٹیکس کی مد میں پانچ فیصد کیش بیک کی سہولت دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close