تازہ ترین

عالمی مالیاتی اداروں سےفنڈزملنےکی توقع پرڈالر گرا،وزیرخزانہ

عالمی مالیاتی اداروں سےفنڈزملنےکی توقع پرڈالر گرا،وزیرخزانہ،،، جب ہم آئےتوہمیں بہت مشکل فیصلے لینے پڑے، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہناہے ہم نے اپنی امپورٹ کو کم کیا ، عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈز ملنے کی توقع پر ڈالر گرا ہے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہناتھا کہ جب ہم آئے تو ہمیں بہت مشکل فیصلے لینے پڑے جس میں پیٹرول مہنگا اور مہنگائی بڑھی لیکن اب چیزیں درست ہورہی ہیں، ہم نےسات اعشاریہ سات بلین کی امپورٹ کم کرکے چار اعشاریہ نو بلین کردی ہے، اب لوگوں سے گزارش کی ہےکہ تین ماہ تک امپورٹ نہیں بڑھنے دینگے اس کے بعد کوئی حکمت عملی بنائیں گے،انہوں نےکہاکہ جب پریشر تھا تو آئل اور گیس امپورٹ کیے تھے، اب پاکستان میں تیس دن کا پیٹرول ڈیزل اور چھ ماہ کا فرنس آئل موجود ہے،اچھے دن نکل رہے ہیں، بیچ میں ایک دن برا بھی آئے گا، ہم مزید تین چار ماہ امپورٹ کم کریں پھر کوئی طریقہ کار بنائیں گے اور ایکسپورٹ بڑھائیں گے، ہمیں اس سال بجٹ خسارہ کنٹرول کرنا ہے، ہم ایکسپورٹ کے ماڈل پر جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال میں اسی ارب کی امپورٹ اور اکتیس ارب ڈالرکی ایکسپورٹ تھی، ایسی صورتحال میں کرنٹ اکاونٹ خسارا کنٹرول کیسے ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close