تازہ ترین

شوٹنگ کے دوران ہنگامہ، سنی لیون کو وینیٹی وین میں چھپانا پڑگیا

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی ویب سیر یز ‘انامیکا’ کی شوٹنگ کے دوران جھگڑا ہوگیا۔بالی ووڈ ہدایت کار وکرم بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ویب سیریز کے دوران فیس کے معاملے پر بڑا جھگڑا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سنی لیون کی ویب سیریز ‘انامیکا’ کے سیٹ پر فائٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان نے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا جس پر جھگڑا شروع کیا تھا اور جھگڑا س قدر بڑھ گیا تھا کہ ہمیں سنی لیون کو وینیٹی وین میں چھپانا پڑا۔وکرم بھٹ نے کہا کہ معاملہ اس قدر بڑھا تھا کہ پورا دن گزر گیا تھا جس کے باعث شوٹنگ بھی نہیں ہوسکی تھی۔دوسری جانب ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وکرم بھٹ نے 38 لاکھ بھارتی روپے کی ادائیگی کرنا تھی تاہم وہ اس سے انکاری تھی جس پر کام کو روکا گیا تھا اور فوری طور پر 14 لاکھ کا چیک لیاگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close