تازہ ترین

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی اپنی موت سے متعلق افواہوں کی تردید

  پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے موت سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔اپنی موت سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے فیس بک پر وضاحتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے حوالے سے چلنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے مختصر پوسٹ میں لکھا کہ آج پھر ان کے حوالے سے غلط خبریں گردش میں ہیں، ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ وہ مداحوں کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کو اپنی زندگی سے متعلق پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر وضاحت کرنی پڑی ہو، اس سے قبل بھی انہوں نے یا ان کے اہل خانہ نے ایسی ہی جھوٹی خبروں پر وضاحتی کی تھیں۔گلوکار 2018 کے بعد مختلف اوقات میں کچھ بیماریوں کے باعث مختصر وقت کے لیے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے اور اسی دوران ہی ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close