تازہ ترین

میں نے ہمیشہ ڈراموں میں خواتین کوبااختیاردکھایا ‘خلیل الرحمان قمر

ناموررائٹرو ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ میں اپنے ڈراموںمیں خواتین کوجتنابااختیاردکھاتا ہوں اتنا کسی اورڈرامے میں نہیںدکھایاجاتا ،میرے ڈرامے میں خاتون دہاڑیں مار مارکرروتی نہیںہے ،اچھامردکبھی اچھی عورت سے اچھا نہیںہوتا۔ ایک انٹرویو میں خلیل الرحمان قمرنے کہا کہ میں نے کبھی مردکوکریڈٹ نہیںدیا کہ تم معاشرہ چلاتے ہوئے بلکہ میںتو اپنے ڈرامے میں خواتین کو با اختیاردکھاتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ عورت وفاداری کا نمونہ ہے اورمیںنے ہمیشہ اس نقطے پر بات کی ہے ۔ میں بر ملا کہتاہوں کہ اچھا مرد کبھی اچھی عورت سے اچھا نہیں ہو سکتا اس سے بڑھ کرکسی خاتون کو اور کیا کریڈٹ دیا جا سکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close