تازہ ترین

کراچی:محکمہ بلدیات کے پاس گاڑیوں کے فیول کیلئےبھی پیسےنہیں

کراچی کے محکمہ بلدیات کے پاس گاڑیوں کے فیول کیلئےبھی پیسےنہیں،عملے نے اپنی گاڑیاں کھڑی کردیں شہر میں صفائی ستھرائی کا کام رک گیا،  شہر کی صفائی ستھرائی کا نظام چلانے والے محکمہ بلدیات کے مالی طور پر دونوں ہاتھ خالی ہو چکے ہیں. ڈی سی سینٹرل اور میونسپل کمشنر بھی گاڑیوں کیلئے پیٹرول اور ڈیزل دینے کو تیار نہیں شہر میں آج بھی ڈی ایم سی کی گاڑیاں چلائی نہ جاسکیں..جسکی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا کام رک گیا , دوسری طرف میونسپل کمشنر ضلع وسطی سمیرا حسین نے اپنے من پسند عملے کے افراد کو صرف منتخب کردہ غیر قانونی پیٹرول پمپ سے گاڑیوں میں پیٹرول اور ڈیزل دلوانے کی اجازت دے رکھی ہے جو انکی یہ بات نہیں مانتا اسکی گاڑی کو باہر جانے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی. ضلع وسطی کی کنگ سمجھی جانے والی میونسپل کمشنر سمیرا حسین خود او پی ایس آفیسر ہیں جوکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے. واضع رہے کہ ڈی ایم سی سینٹرل میں محکمہ سینیٹیشن. محکمہ پارک. ایم اینڈ ای. کے ڈپارٹمنٹ میں پیٹرول اور ڈیزل نہ ہونے سے کام مکمل طور پر بند ہے.. دی ایم سی کے عملے نے بھی احتجاجاً اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے کام روک دیا ہے…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close