تازہ ترین

ایم کیوایم اردوبولنے والوں کوسندھیوں ،بلوچوں سے لڑاناچاہتی ہے سعید غنی

وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ لیاری کی بہنوں اور بھائیوں کا جذبہ ہے اور یہ لیاری کی پہچان تھی۔ لیاری کے لوگ امن پسند ہیں، جمہوریت کی جدوجہد کے لیے لیاری کے لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ تم غیر مقامی ہو انکو بتانا چاہتے ہیں ہم اصل کراچی کے مقامی ہیں، ایم کیو ایم والے پہلے بھی کراچی شہر سے مخلص نہیں تھے ابھی بھی نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب لیاری میں منعقدہ جلسہ عام اور سنئیر پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر نبیل گبول کی این اے 246 کی آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعیدغنی نے کہا کہ ہم سب کراچی کے وارث ہیں اور ہم کو بھی کراچی کو دہشتگردی اور بربادی سے بچانا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ تم غیر مقامی ہو انکو بتانا چاہتے ہیں ہم اصل کراچی کے مقامی ہیں، سعید غنی نے کہا کہ کراچی کسی مخصوص زبان بولنے والوں کا نہیں ہے، یہ سب کا شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقی اور امن اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک لیاری میں امن و ترقی نہین ہوتی، سعید غنی نے کہا کہ سیاسی اختلاف ہوتے ہیں یہ بری بات نہیں ہے، لیاری سے ہی ذوالفقار علی بھٹو کھڑے ہوئے تو جیتے لیاری کے لوگ ایک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کھڑی ہوئیں جیت گئیں ، اس وقت بھی لیاری ایک تھا۔ آصف زرداری کھڑے ہوئے تو جیتے لیکن جب بلاول بھٹو زرداری کھڑے ہوئے تو لیاری سے ہارے اس کی وجہ لیاری کے لوگوں میں تفرقہ پیدا کیا گیا اسی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری ہارے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو سازش کے تحت ہرایا گیا، سعید غنی نے کہا۔کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہیں، پیپلز پارٹی کے نمائندے آپکے پاس آئینگے، اب بلاول بھٹو زرداری کو کوئی ہرانہیں سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جس کو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ دینگے انکو ووٹ دیں گے، سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور بینظیر بھٹو کا امیدوار ہوگا وہ جیتے گا، سعید غنی نے کہا۔کہ ایم کیو ایم اس وقت بھرپور سازش کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم اردو بولنے والوں کو سندھیوں، بلوچوں پختونوں کو لڑوانا چاہتے ہیں، یہی سازش ایم کیو ایم اس لیے کرنا چاہتی ہے تاکہ انکی دوکان چلے، سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم والے کراچی سے مخلص نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے پہلے بھی کراچی شہر سے مخلص نہیں تھے ابھی بھی نہیں ہیں،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close