تازہ ترین

معروف عالم دین مفتی زرولی خان کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

کراچی میں معروف عالم دین مفتی زرولی خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔۔ تدفین احسن آباد میں واقع مدرسہ کے احاطے میں کردی گئی۔۔ لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔۔ جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم معروف عالم دین مفتی زر ولی خان گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ احسن العلوم سے متصل گروانڈ گلشن اقبال بلاک 2 میں ادا کی گئی۔ جبکہ تدفین احسن آباد میں واقع مدرسہ کے احاطے میں کی گئی۔۔مفتی زرولی خان کی نماز جنازہ میں علماکرام، مدارس کے طلبہ، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔ مولانا زرولی پوری زندگی درس وتدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے،کئی کتب کے مصنف ،ہزاروں علما کے استاد تھے۔ انہیں درس تفسیر وحدیث میں منفرد مقام حاصل تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close